کوئٹہ میں دھماکے سے تین افراد ہلاک

Quetta blastکوئٹہ ( ریپبلکن نیوز) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے عالمو چوک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 28 زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس چوہدری منظور نے بتایا کہ عالمو چوک پر دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے میں 5 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا اور دہشت گردوں کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی ادارے اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی اور وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے کوئٹہ حملے کی شدید مذمت کی اور پولیس کو حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

گذشتہ ماہ 19 مئی کو بھی کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں ہونے والے بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 7 زخمی ہوگئے تھے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close