ڈیڑھ ارب یورو ٹیکس فراڈ کا الزام، گوگل ہیڈکوارٹر پر چھاپہ

پیرس (ری پبلکن نیوز) بعض پاکستانی سیاستدانوں سمیت دنیا بھر کے ٹیکس چوروں کی فہرستیں شاید آپ کو گوگل پر مل جائیں لیکن آپ کو جان کر شاید حیرت ہو کہ دنیا بھر میں معلومات کا خزانہ سمجھے جانے والے گوگل کوخود ٹیکس فراڈ میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا ہے اور اس ضمن میں ٹیکس حکام نے گوگل ہیڈکوارٹر پر چھاپہ مارا۔
بی بی سی کے مطابق پیرس میں واقع گوگل کے ہیڈ کوارٹر میں متعلقہ حکام نے ایک اعشاریہ 6ارب ( یعنی کہ ایک ارب ساٹھ کروڑ )یورو کے ٹیکس فراڈ میں ملوث ہونے پر تحقیقات کے لیئے چھاپہ مارا ہے اوراس حوالے سے مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں تاہم ابتدائی طورپر مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker