شہید اکبر خان سے منسوب ہاسٹل کے نام کو تبدیل کرنے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔بی آر ایس او

کوہٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچ ریپبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے میڈیامیں جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے وائس چانسلر کے حکم پر بلوچ قوم کے بزرگ رہنما شہید نواب اکبر خان بگٹی کے نام سے منسوب یونیورسٹی ہاسٹل کے نام کو تبدیل کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ریاست کوہٹہ میں اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے اسے شہید اکبر خان کے نام سے منسوب کرتے ہوئے دنیا اور بلوچ قوم کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے دوسری طرف بلوچستان یونیورسیٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر جو کہ پاکستانی فوج کے ریٹائرڈ بریگیڈئر ہے اپنے بلوچ دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہاسٹل کا نام تبدیل کر کے اپنے آقاؤں کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔

 ترجمان نے مزید کہا کہ یونیورسٹیاں مکمل فوجی چھاؤنیوں کا منظر پیش کر رہے ہیں، ریٹائرڈ فوجی عہدیدار تعلیمی اداروں میں بلوچوں پر مسلط کیے گئے ہیں تا کہ بلوچ طلبہ کو تعلیم سے محروم رکھا جاسکے۔

 ترجمان نے مزید کہا کہ شہید نواب اکبر خان بگٹی بلوچ قوم کے عظیم لیڈر تھے جسے بلوچ قوم میں اعلیٰ مقام حاصل ہے جو بلوچ نوجوانوں کے آئیڈیل ہیں، ریاست اپنی ہر طرح کے ہتکنڈے استعمال کرے لیکن شہید اکبر خان کا نظریہ اور فکر رہتی دنیا تک بلوچ قوم کی رہنماہی کرتا رہیگا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close