پولیس اہلکار نےدھکا دے کربھکاری عمررسیدہ خاتون کولہولہان کردیا

نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز) پولیس اہلکار نے دھکا دے کربھکاری عمر رسیدہ خاتون کولہولہان کردیا، اہل علاقہ نے ڈی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ پولیس اہلکاروں کیخلاف کاروائی کی جائے اور جلد ازجلد معطل کیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی خیبرپختونخواہ حکومت کی پولیس نے ایک عمر رسیدہ خاتون کو شدید زخمی کردیا۔بتایا گیا ہے کہ عمر رسیدہ خاتون بھیک مانگ رہی تھی کہ ایک پولیس اہلکار نے بھیک مانگنے سے منع کرتے ہوئے عمر رسیدہ خاتون کو دھکا دے دیا۔ جس پر بوڑھی خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ اہل علاقہ نے عمر رسیدہ خاتون کی داد رسی کی اور ان کا پانی پلایا، لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کے دھکا دینے سے عمر رسیدہ خاتون لہولہان ہوگئی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button