کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، 4 بچے زخمی

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز)  کاسی روڈ پر واقع گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ 4 بچے زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے کاسی روڈ پر واقع گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص اور 4 بچے جھلس گئے۔ پانچوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس کےبرن وارڈ لے جایا گیا جہاں ایک شخص کی موت کی تصدیق کردی گئی جب کہ بچوں کا علاج جاری ہے تاہم ان کیبھی حالت تشویشناک ہے۔

متاثرہ افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ بولان میڈیکل کمپلیکس کے برن وارڈ میں ڈاکٹر ہی دستیاب نہیں، جس کی وجہ سے زخمیوں کا مناسب طریقے سے علاج معالجہ نہیں کیا جارہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button