متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر کا وفد کے ہمراہ نواب براہمدغ بگٹی سے ملاقات

جنیوا (ریپبلکن نیوز)متحدہ قومی موومنٹ کے  ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا کی وفد کے ہمراہ بلوچ ری پبلکن پارٹی کے سرابرہ نواب براہمدغ بگٹی سے جنیوا میں انکی رہائشگاہ میں ملاقات۔

قاسم علی رضا نے قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے بلوچ حریت پسندوں کو سلام اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ بلوچ عوام پرمظالم کے خلاف قائد تحریک الطاف حسین کے جرات مندانہ موقف کو سراہتے ہیں۔  نواب براہمدغ بگٹی

بلوچ قومی رہنما نواب براہمدغ بگٹی نے متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا اور وفد سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  الطاف حسین نے جس طرح بلوچوں اور دیگر مظلوموں کیلئے آواز بلند کی ہے اسے قدر کی نگاہ دسے دیکھتے ہیں۔ بہت جلد مظلوم عوام اپنے حق خودارادیت کیلئے اقوام متحدہ میں مقدمہ دائر کریں گے۔ تمام مظلوم قومیتوں کے رہنماؤں کاجلد ازجلد مشترکہ اجلاس انتہائی ضروری ہے۔

ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر  قاسم علی رضا نے کہا کہ حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والوں کو غدار قرار دیا جارہا ہے، مظلوم قومیتوں کے دکھ درد، مصائب ومشکلات اور مسائل مشترک ہیں لہٰذا مظلوم عوام کو ظلم وجبر کے نظام سےنجات کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنی چاہیے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button