نصیر آباد میں آئی ایس آئی کے اہلکار پر بم حملے کی زمہ داری بی ایل ٹی نے قبول کر لی

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات چیت کرتے بلوچ  سرمچاروں نے نصیر آباد شہر میں مزدور چوک کے مقام پر پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے اہلکار ڈاکٹر اسحاق بگٹی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حملے میں ڈاکٹر اسحاق کا ایک ساتھی ہلاک اور جبکہ وہ خود زخمی ہوئے ہیں ۔
ڈاکڑ اسحاق بگٹی نصیر آباد اور ملحقہ علاقوں میں  آئی  ایس آئی کے مقامی سربراہ ہیں۔
میران بلوچ نے کہا ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری بی ایل ٹی قبول کرتی ہے اور تمام بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ریاستی آلہ کاروں اور فوج سے دور رہے کیونکہ بلوچ مفادات کے خلاف کام کرنے والوں پر ہم کسی بھی وقت پر حملہ کر سکتے ہیں ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button