مسلح تنظیموں کا مشترکہ محاز پر یکجا ہونا، جنگ آزادی کیلئے نیک شگون ہے، یونائیٹڈ بلوچ آرمی

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مُرید بلوچ نے میڈیا کو جاری شُدہ پالیسی بیان میں کہا کہ
یونائیٹڈ بلوچ آرمی ۔ بلوچ ریپبلکن آرمی ۔ اور لشکر بلوچستان کا مُشترکہ طور پہ محاذ پہ یکجا ہونا بلوچ قومی آزادی کی تحریک کے لیے ایک نیک شگون ہے ۔

مُرید بلوچ نے ۔ یو بی اے ۔ بی آر اے اور لشکر ء بلوچستان کے اشتراک ءعمل کو نا صرف آزادی کے جنگ کے لیے مثبت قرار دیا بلکہ موجودہ مُلکی اور غیر مُلکی بدلتے ہوے وقت وحالات کی عین ضرورت کے مُطابق باقی تمام تنظیموں سے اتحاد اور مُشترکہ طور پہ جہد ء آزادی کو آگے بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ۔ مُرید بلوچ نے مزید کہا کہ دُنیا کی امن کی خواہاں نظریں بلوچستان کی طرف لگے ہوے ہے ۔ دُنیا اب پاکستان کی کردار سے بخوبی واقف ہوُچُکا ہے ۔ دُنیا اس مزہبی جنونی دہشت گرد ریاست سے مزید امن کی توکاء نہیں رکھتا ہے ۔ ہمیں دُنیاکو اپنے عمل اور کردار سے یہ باور کرانا ہوگا کہ دُنیا کی امن ۔ مزہبی دہشت گردی کا خاتمہ صرف آزاد بلوچستان کی ہی شکل میں دُنیا کو مل سکتا ہے ۔ اور اسکے لیے اولین شرط مُشترک ہونا اور اتفاق سے رہنا اور دُنیا کو یہ یقین دلانا کہ ہم ایک متحد قوم اور امن پرست اور انسانیت دوست ریاست دُنیا کو آزاد بلوچستان کے شکل میں دے سکتے ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close