سبی میں فوجی آپریشن چوتھے روز بھی جاری؛ ایک قتل متعدد اغوا، مستونگ سے لاش برمد

سبی/ مستونگ (ریپبلکن نیوز) سبی میں فوجی آپیشن جاری ایک شخص ہلاک، متعدد اغوا، نمائیدہ ریپبلکن نیوز کے مطابق سبی کے علاقوں پانچ اور سنی میں گزشتہ چار روز سے فوجی  آپریشن جاری ہے جس میں اب تک ایک بچے سمیت کئی افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا ہے جبکہ ایک شخص کو فورسز نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔ اغوا ہونے والے تمام افراد گھیتی باڑی کرنے والے مقامی لوگ ہیں جن کا کسی بھی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے جن کی شناخت خدا بخش، دینا، یوسف، اتور، غلام محمد، عبدلللہ بیٹے سمیت، منظور، خادم، ارشف بیٹے سمیت، اتوار، چاکر، اور اسلم کے نامو سے ہوئی ہیں
جبکہ مستونگ کے نواعی پہاڑوں سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے موت کی وجہ سر میں گولی لگنے سے ہوئی ہے. تاہم مقتول کی شناخت ابھی تک نہیں ہو پائی ہے کہ کون تھا اور کس نے قتل کیا ہے تاہم ماضی ان لاپتہ بلوچوں کی لاشیں سڑکوں پر ملتی رہی ہیں جو کہ بلوچستان کی مختلف آزادی پسند پارٹیوں سے منسلک رہے ہیں

مزید خبریں اسی بارے میں

Close