بلیدہ میں قابض پاکستانی فوج پر حملہ، چار بلوچ فرزند فورسز کے ہاتھوں اغوا

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) شکست خوردہ پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے چار بلوچ فرزندوں کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

زرائع کے مطابق قبضہ گیر ریاستی فورسز نے بلیدہ کے علاقے مینار میں آپریشن کرتے ہوئے گھروں پر چھاپے مارے اور گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے چار بلوچ فرزندوں کو غیر قانونی طورپر حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

اسی بارے میں: مستونگ میں فوجی آپریشن جاری، متعدد افراد لاپتہ

چاروں افراد کی شناخت نصیر ولد عثمان، حفیظ، باسط ولد خدا بخش اورحمل سے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب بلیدہ کے علاقے بٹ میں بلوچ آزادی پسند مزاحمتکاروں کی پاکستانی فورسز پر حملے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہے جس میں ریاستی فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم کسی بھی مسلح تنظیم نے اس حملے کی زمہ داری اب تک قبول نہیں کی ہے۔

 

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close