پشینی سے مزید پانچ لاشیں برآمد، ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی

ڈیرہ بگٹی ( ریپبلکن نیوز) ڈیرہ بگٹی کے علاقے پشینی سے خاتوں سمیت پانچ افراد کی لاشیں برآمد، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے آپریشن سے متاثرہ علاقے پشینی سے مزید پانچ افراد کی لاشیں ملی ہے جن کو آپریشن کے دوران فوجی ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے شہید کیا گیا ہیں شہید ہونے والے کی شناخت ملغ ولد رحمان بگٹی ، دوست علی ولد رحمان بگٹی ، نوازگل ولد ملغ بگٹی ، علی شیر ولد دوست علی بگٹی اور زوجہ نصیوان بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے مزکورہ تمام افراد کا تعلق بگٹی قبیلے کی ذیلی شاخ شہے سے ہیں اور ایک کی خاندان سے ہیں، مقامی زرائع کا کہنا ہے کہ پشینی میں جاری آپریشن میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے تاہم ابھی تک پانچ دنوں سے جاری آپریشن میں 13 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ ادھر سبی کے نواحی علاقوں گوڑی، بلو، بامبور اور روڈا دربار میں بھی پاکستانی افواج نے پڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر رکھا ہے اور آمدہ اطلاعت کے مطابق اب تک کئی افراد کو ریاستی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔ 

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker