کرسمس کے موقع پر بی آر پی کی جانب سے جرمنی کے شہر ہنوفر میں آگاہی مہم

ریاستی عسکری ادارے بلوچستان کی سیکیولر معاشرے کو تباہی کی جانب دھکیل رہے ہیں

نیوزڈیسک(ریپبلکن نیوز) کرسمس کے موقع پر بلوچ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے جرمنی کے شہر ہنوفر میں آگاہی مہم چلائی گئی۔

جرمنی میں موجود ریپبلکن نیوز کے نمائندے کے مطابق جمعے کے دن جرمنی کے شہر ہنوفر میں بلوچ ریپبلکن پارٹی کےجرمنی کے شہر ہنوفر کارکنوں کی جانب سے ایک آگاہی مہم چلائی گئی ہے جس میں مقامی باشندوں کو بلوچستان کی بگھڑتی ہوئی صورت حال کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ہے۔

یہ مہم ایک ایسے وقت میں چلائی گئی ہے جب جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں لوگ کرسمس کی خوشیاں منا نے میں مصروف ہیں۔ جبکہ بی آر پی کے کارکنوں نے لوگوں کو کرسمس کی مبارک دیتے ہوئے انہیں بلوچستان میں جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

بلوچ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے آگاہی مہم کے دوران مقامی لوگوں میں کرسمس کے تحفے بھی تقسیم کیئے گئے۔جبکہ مقامی باشندوں نے بلوچ قوم سے مکمل اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان میں ریاستی مظالم پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے تنظیموں کی خاموشی پر افسوس اور حیرانگی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہزارہ برادری کی گاڑی پر مسلح موٹر سائیکل سواروں کا حملہ

آگاہی مہم کا مقصد بلوچستان کی صورتحال کے بارے میں یورپی شہریوں کو آگاہی دینا تھا اور یہ باور کرانا تھا کہ بلوچ تمام مزاہب کا احترام کرتے ہیں۔ جبکہ ریاستی فورسز اور خفیہ ادارے بلوچستان میں آباد عیسائیوں، اہل تشیع اور دیگر اقلیتوں پر اپنے پالے ہوئے مزہبی انتہاء پسندوں کے ذریعے حملے کرواکر بلوچستان کی سیکیولر معاشرے کو تباہی کی جانب دھکیلنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔

 

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close