بی آر اے نے فورسز کے کانوائے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوہٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی نے فورسز کے کانوائے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔بی آر اے کے ترجمان سرباز بلوچ نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ آج صبح بلوچ ریپبلیکن آرمی کے سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں ہفت ولی دربار کے مقام پر تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنی کی حفاظت پر معمور ایف سی کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا .جس کے نتیجے میں فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوئے جبکہ فورسزکے ایک گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close