بی ایل ایف نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پرحملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بروز جمعہ ضلع کیچ کے علاقے دشت میں پاکستان فوج کی کپکپار چیک پوسٹ پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔ جمعہ ہی کے روز آواران میں پیراندر آرمی چیک پوسٹ پر خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، تیس منٹ کے حملے میں قابض پاکستانی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔گہرام بلوچ نے سیٹلائٹ فون کے ذریعے مزید کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزای تک جاری رہیں گے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close