دو مخبر گرفتار کیے، جھڑپ میں سرمچار شہید۔بی ایل اے

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلایٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 21تاریخ کی شب کاہان میں فورسز نے ہمارے کیمپ کے گھیراو کی کوشش کی بر وقت جوابی کاروائی و حکمت عملی کے تحت فورسزکی پیش قدمی کو روکتے ہوئے ان کے ساتھ شدید نوعیت کی جھڑپیں ہو ئیں جس سے فورسزکو بھاری جانی نقصان کا سامناکرنا پڑا جبکہ کیمپ کا دفاع کرتے ہوئے ان جھڑپوں میں بی ایل اے کا ایک سرمچاربھی شہید ہوا ۔ اسکے علاوہ سانگان میں سیکورٹی فورسز کے لئے مخبری کرنے والے جان محمد اور اسلم کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے علاقے میں مخبری کے نیٹ ورک کے بارے میں اہم انکشافات کیے ، تمام جرائم کے اعتراف کے بعد آج ان مخبروں کی سزا ئے موت پر عملدرآمد کیا گیا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker