افغان باشندوں کا پاکستان کے خلاف احتجاج، ڈیورنڈ لائن کو سرحد ماننے سے انکار

Afghan protestکابل( ریپبلکن نیوز) افغان فورسز کی پاکستانی علاقوں پر فائرنگ کے بعد افغان شہریوں نے اپنی حکومت سے اصلاحات کا مطالبہ کر نے کے بجائے پاکستان کے خلاف احتجاج کرنا شروع کردیا۔
افغانستان ٹائمز کے مطابق طور خم بارڈر پر ہونے والی کشیدگی کے خلاف درجنوں افغان شہریوں نے پاکستان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان ڈیورنڈ لائن کو مستقل سرحد کے طور پر قبول نہیں کریں گے۔
مظاہرہ کرنے والوں میں سے ایک شخص لغمان قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص محبت اللہ خان نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت ڈیورنڈ لائن کو بطور سرحد قبول نہیں کریں گے۔
بعدازاں مظاہرین نے احتجاج سے متعلق اقوام متحدہ کے کابل میں موجود دفتر میں ایک یادداشت بھی پیش کی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close