راجن پورمیں 11 ہزارکے وی بجلی کی تاریں گرنے سے 4 افراد جاں

electricراجن پور( ریپبلکن نیوز) بستی خواجہ میں 11 ہزارکے وی بجلی کی  تاریں گرنے سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق راجن پورمیں بستی خواجہ میں 11 ہزار کلو واٹ بجلی کے تاریں گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جب کہ 15 افراد کرنٹ سے زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپراسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 3 افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔
اسپتال میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی مبینہ غفلت کے خلاف ورثا نے لاشوں کے ساتھ انڈس ہائی روڈ پردھرنا دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں نہ تو طبی سہولیات مہیا کی گئیں اور نہ ہی ڈاکٹر ڈیوٹی پرموجود تھے۔ اگر زخمیوں کو بروقت علاج کی سہولت مل جاتی تو ان کے پیارے زندگی کی بازی نہ ہارتے ۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں تاہم بعد میں لواحقین تدفین کے لیے لاشیں اٹھا کر چلے گئے۔
دوسری جانب ترجمان میپکو کی جانب سے بجلی کے تار گرنے سے 4 افراد کی ہلاکت کے واقعے کے بعد متعلقہ ایس ڈی او ، لائن سپرنٹنڈنٹ کومعطل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close