ڈیرہ مراد جمالی پولیس تھانے میں دھماکہ ، اے ایس آئی ہلاک

Dera Murad Jamali ڈیرہ مراد جمالی( ریپبلکن نیوز) نوتال پولیس تھانہ کے مال خانہ میں موجودہ دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے زور دار دھماکہ اے ایس آئی نذیراحمد عمرانی ہلاک جبکہ پانچ پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے. پولیس تھانہ کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا. واقعہ کے بعد پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کردی –

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے پولیس تھانہ نوتال کے مال خانہ میں رکھا گیا دھماکہ خیز مواد پھنٹے سے زور دار دھماکہ ہوا جس سے پولیس تھانہ کا چھت گرنے سے ایس آئی نذیراحمد عمرانی موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ ایس ایچ ا و منطور احمد جمالی سومر خان پندرانی ڈرائیور حبت خان سیال غلام رسول پیچوہا اور احمد خان رڈ شدید زخمی ہوگئے –

زخمیوں کو طبی امداد دینے کےلئے سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی لایا گیا جن میں چار پولیس اہلکاروں کو حالت تشویش ناک حالت میں لاڑکانہ ہسپتال ریفر کردیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی –

مزید خبریں اسی بارے میں

Close