ساہجی پاکستانی افواج کے لیے ایک چیلنچ۔ (اداریہ)

17 مئی کو گوادر کے علاقے ساہجی کے پہاڑی سلسلے میں پاکستانی فوجی داستوں نے ایک بڑے آپریشن کا آغاز کیا تھا جو تاحال جاری ہے ساہجی گوادر سے چند کلومیٹر کے دوری پر واقع ہے اور بلوچ مسلح مزاحمتی قوتوں کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے مگر ساہجی میں ایک بڑی آبادی خانہ بدوشوں کی بھی رہتی ہے آپریشن شروع ہوتے ہی حسب روایت پاکستانی فوجی دستوں نے ساہجی کے تمام تالابوں پر قبضہ کر لیا اور کچھ میں کمیکل ملا کر زہر بنا دیا جن سے بڑی تعداد میں مویشیوں کے اموات بھی واقع ہوئی ہیں۔ ساتھ دن سے مسلسل وقفے وقفے سے ساہجی کے پہاڑی سلسلے زور دار دھماکوں سے گونج رہے ہیں جبکہ فضا ء میں گن شپ اور کوبرا ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ اور گولہ باری بھی بدستور جاری ہے۔ خیال رہے کہ اس آپریشن کا آغاز اس وقت کیا گیا جب ساحلی علاقوں میں خاصی گرفت رکھنے والی تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے ارکان نے ایک چھاپے کے دوران محکمہ تعمیرات و مواصلات کے دو انجینئروں سمیت پانچ سرکاری اہلکاروں کو حراست میں لیا تھا ظاہر ہے کہ بی آر اے کا یہ بڑا قدام ریاستی افواج نے بطور ایک چیلنج سمجھا اور ساہجی کے پہاڑوں میں قائم بلوچ ریپبلکن آرمی اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے کیمپوں کے خلاف کاروئی شروع کیں اور اس بار گرم ترین موسم کا بھی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی گئی جو الٹا ریاستی اہلکاروں کو گلے ہڑ گیا۔ پاکستانی افواج نے یہ طے کیا ہوا تھا کہ اتنی شدید گرمی میں ایک بلوچ مزاحمت کاروں کا راشن اور پانی کے زرائع کچھ دنوں کیلئے بند کردے تو مزاحمت کار ہار مان جائے گے اور سرنڈر کردینگے یا پھر مارے جائے گے مگر عینی شاہدین کو کہنا ہے کہ پاکستانی اہلکار ہیلی کاپٹروں اور ٹرکوں کے زریعے اپنے تھکے اور گرمی سے چور اہلکاروں کو تربت اور گوادر لے جاتے اور تازہ دم دستے لاتے رہیں مگر پہاڑوں کے گود میں بیٹھے سرمچار مسلسل ریاستی فورسز پر گرمی کی پروا کیئے بغیر حملہ کرتے رہے جب کبھی اہلکار پیش قدمی کرتے تو انہیں بارودی سرنگوں سے نشانہ بنایا جاتا رہا۔ ریاست کی گوادر کو بلوچ سرمچاروں سے دور رکھنے کی تمام تر کوششیں بظاہر بے سود ہوتی نظر آرہی ہیں جو چائنہ کیلئے بھی تشویش کا سبب بن رہی ہیں جس کی وجہ سے چائنہ نے پورے گوادر کیلئے ایک باڑ لگانے کا مطالبہ کیا ہے جس پر ابھی تک پاکستانی حکام کی جانب سے کوئی خاصہ متمعین کرنے والا جواب نہیں مل سکا ہے

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker