نوشکی میں ڈرون حملہ ملکی خودمختاری اور سلامتی پر حملہ ہے۔ ایم این اے مولانا قمر الدین

کوئٹہ (ری پبلکن نیوز) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی قائم مقام امیرایم این اے مولاناقمرالدین نے کہاہے کہ نوشکی میں امریکی ڈ رون حملہ ملکی خودمختاری اورسلامتی پرحملہ ہے پاکستان کواس حملے پرامریکی سفارتکارطلب کرکے سخت احتجاج کرناچاہیے انہوں نے کہاکہ امریکہ نے ہمیشہ مسلم ممالک کو دھوکہ دیا او ر اسلام دشمن قوتوں کی سرپرستی کی انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے لئے قومی غیرت کے اظہار اورملکی مفادات کے تحفظ کا بہترین موقع ہے کہ امریکہ سے ہر قسم سفارتی تعلقات منقطع کریں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں دہشت گردی کا ذمہ دار خودامریکہ ہے نائن الیون کے واقعہ کے بعد سے اب دہشت گردی کے خاتمے کے نام پر پاکستان سے کرائے کے ٹٹو کا کردار ادا کروانا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اغیار کی تھی اور اس کا شکار ہم ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کو اب غیرت کا مظاہرہ کرنا چاہیے کہ ان کی غلامی کی قیمت امریکہ نے احسا ن فراموشی اور ہٹ دھرمی سے دی ہے امریکی کانگریس کے فیصلے سے ہی حکمرانوں کو سبق سیکھ لینا چاہئے اور غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب مزید امریکی غلامی سے توبہ کرلینی چاہیے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو امریکی کانگریس کے اس فیصلے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے امریکہ سے ہر قسمی تعاون ختم کردینا چاہیے انہوں نے کہاکہ امریکہ کا واضح جھکاو ہندوستان کی طرف ہے، تو ہم کیوں ابھی تک سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اب خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرکے ہمیں خود انحصاری اختیار کرنی چاہیے ہم کب تک لاشیں اٹھاتے رہیں گے اور ڈو مور کی ڈکٹیشن لیتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اپنے جاسوس شکیل آفریدی کی رہائی کی بڑی فکر ہے اور فوجی شرائط میں اس کا ذکر بھی کرتا ہے، مگر پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکی جیل میں سالہا سال سے بے گناہی کی سزا کاٹ رہی ہیں اس پر تو پاکستانی دفتر خارجہ اور حکومت چپ سادھے ہوئے ہے اس کی رہائی کا ذکر تک نہیں ہو تا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker