پی پی ایچ آئی شعبہ صحت کی ترقی میں اہم کر دار ادا کر رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ چیئر مین واشک میر عبدالخالق محمد حسنی

کوئٹہ (ری پبلکن نیوز) ۔ڈسٹرکٹ چیئر مین واشک میرعبدالخالق محمد حسنی نے کہا ہے کہ پی پی ایچ آئی شعبہ صحت کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے جس سے دیہی علاقوں میں بنیادی مراکز صحت میں لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی بنیادی سہولیات میسر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹ یونٹ واشک کے دفتر میں ڈی ایم سی واشک مشتاق بلوچ سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس ایم مشتاق بلوچ نے ادارے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی پی ایچ آئی دستیاب وسائل کے تحت ضلع واشک کے تمام بی ایچ یوز میں ہرممکن وسائل فراہم کررہی ہے تاکہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر علاج ومعالجہ کی سہولیات میسر ہوں۔ اس سلسلے میں تمام بی ایچ یوز میں کوٹہ سسٹم کے تحت ادویات کی فراہمی سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور ہیلتھ سینٹرز کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہے ہیں تاکہ لوگوں کو طبی امداد میں مشکلات پیش نہ آئیں۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین میر عبدالخالق محمد حسنی نے کہا کہ حکومت دیگر شعبوں کی طرح صحت کے شعبے پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ دور دراز اور دیہی علاقوں میں عوام کو ان کی دہلیز پر فوری طبی امداد کی فراہمی ممکن ہوسکے۔ اس سلسلے میں پی پی ایچ آئی کی پوری ٹیم علاقے میں صحت کے حوالے سے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا تعاون جاری رہے گا کیونکہ جو بھی ادارہ عوام کی فلاح وبہبود اور ان کی خدمات کے لئے کام کرے گا اس کو سراہا جائے گا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker