بیوٹمز بلوچستان کا دوسرا ریکوڈک ہے ۔ وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی

کوئٹہ (ری پبلکن نیوز)بیوٹمزبلوچستان کا دوسرا ریکوڈک ہے جو کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی صورت نادر ہیرے جواہرات تخلیق کر رہا ہے نوجوانوں کو جدید علوم کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی تہذیب واقدار سے روشناس کرانا بھی اساتذہ اور جامعات کی ذمہ داری ہے تاکہ امن کا پیغام پوری دنیا تک پہنچ سکے ان خیالات کا اظہار بطور مہمان خصوصی وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے بیوٹمز میں جاری سالانہ اولمپیاڈ 2016میں خوبصورت ثقافتی شو کے انعقاد پر کیاجس میں پاکستان کے ثقافتی رنگ اجاگر کرنے کیلئے طلباء کی جانب سے خاکے، ثقافتی رقص، موسیقی،ثقافتی اشیا ء اور روز مرہ کی زندگی میں زیر استعمال ثقافتی اشیاء کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے دلچسپ سرگرمیاں ترتیب دی گئیں۔طلباء کی جانب سے پشتون، بلوچ،پنجابی،سندھی اور ہزارگی ثقافتوں پر مبنی رنگا رنگ شو پیش کیا گیا جس میں طلباء نے روایتی ملبوسات ،ماحول اور روایتی معاشرتی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو نہایت خوبصورتی سے اجاگر کیا ۔بعد ازیں وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے ثقافتی شو کے شرکاء میں شیلڈز تقسیم کیں جبکہ بیوٹمز سالانہ اولمپیاڈ 2016 میں سائکلینگ کا ٹائٹل محمدعظیم نے اپنے نام کر لیا جبکہ مردوں کے رائفل شوٹنگ کے مقابلوں میں یوسف اور خواتین کے مقابلوں میں ریحانہ احسان فاتح کرار پائی۔ واضح رہے بیوٹمز سالانہ اولمپیاڈ 2016 کی اختتامی تقریب بروز منگل بیوٹمز میں منعقد ہو گی جس کی مہمان خصوصی سپیکر صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ درانی ہونگی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker