بلوچستان کے علاقے تربت میں نہ معلوم افراد کی فائرنگ سے 5افراد جاں بحق۔

کوئٹہ (ری پبلکن نیوز )بلوچستان کے علاقے تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے5 افراد جاں بحق3 زخمی ہو گئے اطلاعات کے مطابق تربت کے علاقے مند میں موٹرسائیکل پر سوار حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں5 افراد جاں بحق جبکہ3 شدید زخمی ہو گئے جن کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے واقع کے بعد حملہ آوروں نے گاڑی کو بھی جلا دیا واقع کے اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی لاشوں کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close