انجینئر زمرک خان اچکرزئی کی عوامی نیشنل پارٹی پر الزامات کی شدید مذمت۔

کوئٹہ (ری پبلکن نیوز ) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے پشتونخوامیپ کے چند رہنماؤں کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی پر الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ اگر1970 میں اے این پی نے قلات، لسبیلہ،اور مکران کو برٹش بلوچستان میں شامل کر کے پشتونوں کے مفادات کا سودا کیا تو آج وہ ان قوتوں کیساتھ ملکر برسر اقتدارمیں ہے آیا وہ فیصلہ غلط تھا یا آج کا فیصلہ غلط ہے اقتدار میں آکر پشتونوں کے کیلئے کچھ نہیں کر سکا تو اب الزامات پر آتر آئے ہیں اے این پی کو اقتدار ملی تو صوبے کا نام تبدیل کر کے تاریخ رقم کر دی ساتھ ہی صوبائی خودمختاری حاصل کی اور کالا باغ ڈیم جیسے پشتون دشمن منصوبے کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا لیکن یہ نام نہاد قوم پرست اقتدار میں رہتے ہوئے3 سال کے دوران اسمبلی میں نہ تو جنوبی پشتونخوا سے متعلق قراردادلائے اور نہ ہی برابری کے متعلق ان قو توں سے بات کی جو ہمیشہ ان کے خلاف بولتے تھے اقتدار آنے جانی چیز ہے اگر سابقہ دور حکومت کے وزراء پر کرپشن کے الزامات ہے تو ان کے ثبوت سامنے لائے جائے مگر آج جو الماریوں اور بیکریوں سے پیسے برآمد ہو رہے ہیں ان کے تحقیقات ضرور ہونی چاہئے اور عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ پشتونوں کے حقوق کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کر دہ پالیسی بیان میں اظہار خیال کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اقتدار کی ہوس میں آندھی نہیں ہوئی بلکہ یہ لو گ اقتدار کے ہوس میں آندھے ہو کر اب عوام کو گمراہ کر نے کی کوشش کر رہے ہیں ہم پر الزامات لگانے والے کے گھروں اور بیکریوں سے پیسے مل رہے ہیں اس پر یہ لوگ کیوں خاموش ہے عوامی نیشنل پارٹی نے جب بھی پشتونوں پر مشکل وقت پیش آیا ہے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے آج گوادر کاشغر روٹ پر یہ نام نہاد قوم پرست اس لئے خاموش ہے کہ اقتدار جائیگی مگر عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ اقتدار کو لات ماری ہے اور پشتونوں کے حقوق پر کبھی سودہ بازی نہیں کی ہے ہمیں افسوس ہے کہ اب تین سالوں کے دوران ان لو گوں نے کچھ نہیں کیا تو اب یہ لوگ اپنے آپ کو عوام کے نظروں میں اپنی ساکھ بچانے کیلئے عوامی نیشنل پارٹی پر تنقید کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ خیبر پختونخوا کے بعد بلوچستان میں بھی ان کا خاتمہ ضرور کرینگے دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے پختون ویلفیئر کمیٹی کے صدر زاہد اللہ خان سے بلوچستان اسمبلی میں ملاقات اور زاہد اللہ خان نے 29 مئی کو حب میں کنونشن کی دعوت دی اور انجینئر زمرک خان اچکزئی نے وہ دعوت قبول کر لی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close