افغانستان : ہلمند میں دو بم دھماکے ، گورنر سمیت متعدد اعلی عہدیدار زخمی

نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز) ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ کے گورنر ہاوس میں اس قبل بھی ایک بم دھماکے میں معروف افغان رہنما جبار قہرمان جانبحق ہوگئے تھے ۔

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ کے گورنر ہاوس میں ” بزگروں” کے دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے ۔

دھماکوں میں ہلمند صوبے کا گورنر جنرل یاسین سمیت متعدد اعلی سرکاری عہدیدار زخمی ہوئیں ہیں ۔

دھماکے میں صوبائی اقتصادی وزیر محمد خان نصرت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگئے ۔

دیگر زخمیوں میں ڈپٹی گورنر سمیت صوبائی شوری کے سربراہ عطاءاللہ افغان ،سرحدی فورس کے کماندان ظاہر گل مقبل ،اطلاعات کے وزیر حمید اللہ اور سابق صوبائی شوری کے سربراہ عباد اللہ علیزئی شامل ہے ۔

دھماکہ خیز مواد کو کجھور کی پیٹی میں چھپا کر لایا گیا تھا ۔

حکام نے بتایا کہ اس حوالے سے مزید کچھ تحقیقات کے بعد ہی کہا جاسکتا ہے

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button