ہندوستان میں پاکستان کے خلاف جنگ کی تیاریاں، لوگوں کو راشن خریدنے کے احکامات جاری

پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف پھرپور کاروائی کا ارادہ کرلیا ہے، ہندوستان کی جانب سے کشمیر میں آج شام تک راشن خریدنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

پاکستانی زرائع ابلاغ کے مطابق بھارت نے کشمیر میں آج شام تک لوگوں کو راشن خریدنے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے، جبکہ بھارت میں پاکستان کے خلاف عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے اور ہر طرف سے پاکستان کے خلاف کاروائی کرنے کی باتیں ہورہی ہیں۔

پاکستان زرائع ابلاغ میں بھارت کے خلاف جنگ کے بجائے امن کی باتیں ہورہی ہیں، تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بھارت صرف انتخابات کی وجہ سے حالات کو خراب کر رہا ہے کیونکہ چند مہینوں میں ہندوستان میں عام انتخابات ہونے والے ہیں جس کے لیے موجودہ حکومت ایک ایسا ماحول پیدا کر رہی ہے جس سے لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرسکے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button