کیچ: مزید ایک نوجوان پاکستانی افواج کے ہاتھوں اغوا کے بعد لاپتہ

تربت (ریپبلکن نیوز) کیچ سے مزید ایک نوجوان اغوا

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے  آپسر آسکانی سے ریاستی فورسز گنگزار نامی ایک شخص کو اس کے گھر سے اغوا کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

زرائع کے مطابق فورسز کے اہلکاروں نے گھر پر چھاپے کے دوران گھر میں موجود خواتین پر شدید تشدد کیا اور گھر میں موجود تمام سامان بھی لوٹ کر اپنے ساتھ لے گئے۔

واضع رہے کہ کچھ دنوں سے ایک درجن سے زائد سالوں سے جبری گمشدہ لوگ بازیاب ہوئے ہیں وہی دوسری طرف ریاستی فورسز کے چھاپوں اور اغوا نما گرفتاریوں کا سلسلہ بھی تیز ہوگیا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close