بی ایل ایف نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ اتوار کے روز سرمچاروں نے آواران کولواہ میں بزداد نیلتاکی ندی میں پاکستان فوج کی پانچ گاڑیوں کے قافلے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض کو بھاری نقصان پہنچایا۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ کل ہفتہ کے روز پنجگور کے علاقے گچک میں پاکستانی فوج نے ہماری گشتی ٹیم پر حملہ کرکے گھیرنے کی کوشش کی۔ جس سے قابض فوج اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی جو ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ جھڑپ میں پاکستانی فوج کو بھاری جانی نقصان اُٹھانا پڑا اور بلوچ سرمچاربحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker