سبی: قابض فورسز نے دو افراد کو قتل کر کے لاشیں ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کردئیے

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) قابض پاکستانی فوجیوں نے بلوچستان کے ضلع سبی میں دو بلوچ فرزندوں کو شہید کرکے لاشیں ہسپتال پہنچا دیئے۔

زرائع کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے دو افراد کو فائرنگ کرتے ہوئے قتل کر نے کے بعد لاشیں سبی ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کیے ہیں۔ پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سبی کے شمالی پہاڑوں پر سرچ  آپریشن کے دوران ایک جھڑپ کے نتیجے میں دو افراد مارے گئے ہیں۔  جبکہ تاحال مارے جانے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہزارہ برادری کی گاڑی پر مسلح موٹر سائیکل سواروں کا حملہ

خیال رہے کہ بلوچستان بھر میں گزشتہ کئی سالوں سے قابض پاکستانی فورسز نہتے لوگوں کو اغواء اور قتل کرنے جیسے سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ جبکہ زیر حراست افراد کو جعلی کاروائیوں میں قتل کرکے انہیں دہشتگرد ظاہر کرنے کا سلسلہ بھی عرصہ دراز سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close