گہرام بلوچ نے پاکستانی قابض فوجیوں کے ہلاکت کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کہاہے کہ پاکستانی فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں

بی ایل ایف کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے میڈیا دفاتر فون کرکے کہا ہے کہ کل شام بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کولواہ میں شندی کے مقام پر پاکستانی قابض فوج کے ساٹھ اچانک سامنا ہونے کی وجہ سے جھڑپ ہوئی ہے جو کئی دیر تک جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچ لبریشن آرمی نے متعدد فوجی اہلکاروں کے ہلاکت کی زمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دوران جھڑپ قابض فورسز کے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔ گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہینگے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close