ہزارہ برادری کی گاڑی پر مسلح موٹر سائیکل سواروں کا حملہ

ہزارہ برادری پر حملوں میں ریاستی ادارے خود ملوث ہیں

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرتے ہوئے ہزارہ برادری کے چار افراد کو شدید زخمی کردیا۔

ہزارہ برادری پر حملہ

کوئٹہ میں ریپبلکن نیوز کے نمائندے کا کہنا ہے کہ مسلح موٹر سائیکل سواروں نے مچھ جانے والی گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے چار افراد کو زخمی کردیا ہے۔ یہ واقعہ مغربی بائی پاس پر ناخیل کے مقام پر پیش آیا ہے۔

زخمی ہونے والے چاروں افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے جن کی شناخت یونس، حبیب اللہ، عبدالحسن اور سید مبارک سے ہوگئی ہے۔ جبکہ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب نامعلوم مسلح افراد واقعہ کے فوراً بعد بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلح افارد کی فائرنگ سے ہزارہ برادری کے 5 افراد جاں بحق

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی ہزارہ برادری پر متعدد خوفناک حملے ہوچکے ہیں جن میں اب تک ہزاروکی تعداد میں انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔ جبکہ ان حملوں میں وہ مذہبی انتہاء پسند گروہ ملوث ہیں جنہیں ریاستی اداروں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔

 

مزید خبریں اسی بارے میں

Close