بلوچستان میں قبضہ گیر افواج کی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں. شیر. محمد بگٹی

​کوہٹہ(ریپبلکن نیوز)  بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچستان میں قبضہ گیر افواج کی بربریت کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ کو قبضہ گیر افواج نے گزشتہ تین روز سے مکمل بند کیا ہوا ہے قبائلی عمائدین کو ریاستی فورسز کی طرف سے دھمکایا جارہا ہے کہ وہ امن فورس تشکیل دیکر نواب براہمدغ بگٹی کے حمایت آفتہ آزادی پسند جہد کاروں کے خلاف بندوق اٹھائے اور لڑیں۔ مگر قبائل کی طرف سے انکار پر قبضہ گیر فورسز نے پورے پیرکوہ شہر کو مکمل طور پر بند کردیا ہے اور آنے جانے کے تمام ا راستوں کو بھی مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے علاقہ مکینوں کو دھمکی دی گئی ہے کہ جب تک فوج کو ڈیتھ سکواڈ کی تشکیل کیلئے افرادی قوت فراہم نہیں کی جاتی تب تک پیرکوہ سے نہ کوئی باہر جا پائے گا اور نہ ہی اندر داخل ہوسکے گا۔ جبکہ شہر کو بھی مکمل طور پر سیل کردیا گیا گزشتہ دن پیرکوہ شہر کا ایک مکین اپنی بچی کی علاج کے غرض سے شہر سے باہر جانے کی کوشش کی جس کو فورسز نے روکا اور رات بھی وہ فورسز کی منتیں کرتا رہا مگر اس کو اجازت نہیں دی گئی اور اس کی بچی وہی دم توڑ گیا۔ اس کے علاوہ نصیر آباد کے علاقے چھتر سے گزشتہ دنوں قیصر دوست لانی بگٹی اور منشی بگٹی کے خواتین کو ریاستی فورسز نے اٹھایا اور اب انھہیں مجبور کیا جارہا ہے کہ ان کے خواتین کو اس بنیاد پر چھوڑا جائے گا کہ وہ میڈیا میں آکر بیان دے کہ وہ آزادی پسند تھے اور ابھی ہتھیار ڈال رہے ہیں عام بلوچوں کو کے خواتین کو اٹھا کر بلیک میل کر کے بیان دلوانے سے اگر ریاست پاکستان اپنی شکست چھپا سکتا ہے اور خود کو دنیا میں تنہا ہونے سے بچا سکتا ہے تو ہم سمجھتے ہیں کہ وہ غلط فہمی کا شکار ہے ریاست مسلسل گزشتہ کئی سالوں سے جنرل مشرف سے لیکر اب تک بلوچ آزادی پسندوں کے حوالے سے یہ تاثر دینے کی کوششیں کررہا ہے  کہ بلوچ تحریک سے مسلک جہد کار جہد سے دستبردار ہورہے ہیں جبکہ دوسری طرف یہ بھی دعوی کرتے ہیں کہ یہ کچھ مٹھی بھر لوگ ہے اگر مٹھی بھر لوگ ہوتے تو 2006 سے آپ کے بقول جو لوگ جہد سے دستبردار ہورہے ہیں پھر وہ کون ہے جبکہ بلوچستان کے طول عرض میں حریت پسند پہلے سے زیادہ متحرک ہوچکے ہیں؟ پاکستانی افواج اور ان کے کٹ پتلی وزرا بلوچستان میں نام نہاد سرنڈر ڈرامے کو بطور کاروبار استمعال کررہے ہیں اور اپنے لوگوں کو اندھیرے میں رکھ کر ان کو دھوکہ دے رہے ہیں بلوچ جہد کار ہر محاز پر دشمن کا بھر پور انداز میں جواب دے رہے ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker