میونخ میں ایک شاپنگ سینٹر پر فائرنگ، متعدد افراد ہلاک اور زخمی

میونخ( ریپبلکن نیوز ) جنوبی جرمن شہر میونخ میں ایک شاپنگ سینٹر پر فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق جمعے کے روز پیش آنے والے اس واقعے کے بعد اولمپیا شاپنگ سینٹر کے آس پاس ایک بڑے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

میونخ کے اخبار ’آبینڈ سائی ٹُنگ‘ نے اس شاپنگ سینٹر میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد پندرہ تک بتائی ہے۔
ٹی وی فوٹیج میں ایمرجنسی کے وقت استعمال میں آنے والی درجنوں گاڑیاں دیکھی جا رہی ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق اس واقعے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ یہ فائرنگ کس نے کی۔ باویرین نشریاتی ادارے بی آر نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ یہ واقعہ شہر کے موزاخ نامی علاقے کے اولمپیا شاپنگ سینٹر OEZ میں پیش آیا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close