کوہٹہ میں بم دھماکہ، 7افراد زخمی

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز ) کوئٹہ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے دوبچوں سمیت 7افراد زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دھماکہ سریاب مل کے قریب ہوا ہے جس میں 6افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں ۔

ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ ریمورٹ کنٹرول بم سے کیا گیا جو سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق بم دھماکہ میں ایک قبائلی رہنما کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔بم دھماکے میں ایک رکشہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ بم دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقعہ پر پہنچ گئی اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close