اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے پانچ روزہ آگاہی مہم چلایا جائیگا۔ بی آر پی

BRP-CAMPAIGNجنیوا (ریپبلکن نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے پانچ روزہ آگاہی مہم کا علان کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بلوچ ریپبلکن پارٹی میڈیا سیل کی جانب سے جاری ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ بی آر پی کی جانب سے جنیوا میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے پانچ روزہ آگاہی مہم کا اہتمام کیا جا رہا ہے جو پچیس جون سے تیس جون تک جاری رہے گا اور روزانہ کی بنیاد پر صبح نو بجے سے شام چھ بجے تک کیمپ قائم کیا جائے گا جس میں پاکستانی عسکری اداروں کے ہاتھوں لاپتہ اور شہید بلوچوں کے تصاویر آویزا کیئے جائینگے اور ساتھ میں بلوچستان میں جاری پاکستانی کشت و خون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری سے بلوچ قوم کے وجود کو لاحق خطرات کے حوالے سے دنیا کو آگا کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ کیمپ ایسے وقت میں لگایا جارہا ہے جب اقوام متحدہ کے اداراے برائے انسانی حقوق کا سالانہ اجلاس جاری ہے جو یکم جون تک جاری رہے گا جس میں دنیا کے تمام ممالک کے نمائندگان شریک ہیں۔ گزشتہ دن اسی اجلاس میں بی آر پی کے نمائندہ برائے انسانی حقوق عبدل نواز بگٹی نے بھی خطاب کیا تھا اور مقررین کو بلوچستان کے مخدوش صورت حال سے آگاہ کیاتھا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close