بھارت نے 20 سیٹیلائٹ ایک ساتھ خلا میں روانہ کردیے

India-aنئی دہلی(ریپبلکن نیوز) بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے نے خلائی دنیا میں ہلچل مچادی،ایک ساتھ 20مصنوعی سیاروں کو خلا میں بھیج کرریکارڈ قائم کردیا۔اس سے پہلے یہ کامیابی امریکہ اور روس کو حاصل ہوچکی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرو نے بدھ کی صبح پی ایس ایل وی سی 34کو کامیابی کے ساتھ لانچ کرریکارڈ قائم کردیا ہے۔خلائی گاڑی مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباًساڑھے نو بجے آندھرا پردیش کے سری ہریکوٹا سے لانچ کی گئی جس کے بعد اسرو کے چیئرمین ایس کرن کمار کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل وی سی نے اپنا کام پورا کردکھایا ۔
خلامیں بھیجے گئے 20سیاروں میں سے تین بھارت کے جبکہ17غیر ملکی ہیں۔پی ایس ایل وی سی کے ذریعہ 36ویں بار مصنوعی سیارے خلا میں بھیجے گئے ہیں۔اس کے ذریعے بھیجے گئے 17غیر ملکی سیارے جن میں سے 13امریکہ کے باقی کینیڈا ،انڈونیشیا او جرمنی کے ہیں کو خلا میں بھیجنے سے بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے کو آمدنی ہو گی۔ان سیاروں میں ایک سیارہ گوگل کا ہے.
امریکہ کے اتنی تعداد میں مصنوعی سیارے کو خلا میں بھیجنے سے بھارت امریکہ کے بہتر تعلقات کا اشارہ ملتا ہے۔پی ایس ایل وی بھارت کا اپنا بنایا ہوا راکٹ ہے۔ یہ 44 میٹر بلند ہے یعنی سات منزلہ عمارت سے بھی زیادہ بلند۔لانچ کے وقت اس کا وزن تقریباً 320 ٹن ہوتا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close