معروف پاکستانی قوال امجد صابری فائرنگ سے ہلاک

Amjad-sabriکراچی (ریپبلکن نیوز) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں معروف پاکستانی  قوال امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہے جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیاقت آباد نمبر 10میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ کے نتیجے میں امجد صابری زخمی ہوئےجنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قوال امجد صابری ٹی وی پروگرام میں شرکت کیلئے جا رہے تھے کہ گھات میں بیٹھے نامعلوم حملہ آوروں نے انکی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی ۔ فائرنگ کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے مٰیں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close