ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فوج کا آپریشن، ایک شخص شہید متعدد دیہات جلا دیئے گئے

  • Dera Bugtiڈیرہ بگٹی (ریپبلکن نیوز) ڈیرہ بگٹی کے علاقوں میں پاکستانی فورسز نے وسیع آپریشن کا آغاز کردیا ہے تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں مختلف مقامات، سوری دربار ، ہن اور گردونواح میں آج الصبح پاکستانی فورسز نے ایک بڑے آپریشن کا آغاز کردیا ہے جس میں بڑی تعداد میں زمینی دستوں کی ساتھ چار ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں اب تک کی اطلاعات کی مطابق چار افراد کو فورسز کے اہلکاروں نے حراست میں لیا ہے جبکہ ایک شخص کے ہیلی کاپٹروں کی اندھادھند شیلنگ کی وجہ سے شہید ہونے کی بھی اطلاعات ہے اس کے علاوہ ہن اور سوری دربار کے آس پاس واقع تمام دیہاتوں کو ریاستی فورسز نے گھیر کر ان کے تمام گھریلوں سامان کو ضبط کرنے کے بعد تمام دیہاتوں کو جلا کر خاکستر کردیا۔آخری اطلاعات تک فورسز کا آپریشن جاری تھا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close