سوئی میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج۔

کوئٹہ(ری پبلکن نیوز)سوئی میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا متعلقہ انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سوئی کے علاقے میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور یکے بعد دیگرے دو بجلی کے ٹرانسفارمر جل جانے سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا اور بجلی کی بندش سے علاقے میں پینے کے پانی کی فراہمی اور دیگر امور کی انجام دہی ٹھپ ہو کر رہ گئی جس پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا ایف سی حکام کی یقین دہانی پر مظاہرے پرامن طورپر منتشر ہو گئے ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker