بھارتی وزیر اعظم کا یوم پاکستان پر عمران خان کو پیغام، نیک خواہشات کا اظہار

نیوز ڈیسک (ریپبلکن نیوز) پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستانی قوم کے لیے خیر سگالی کا پیغام بھیجا ہے۔

ایک ٹویٹ میں وزیرِ اعظم عمران خان نے لکھا کے انہیں نریندر مودی کا پیغام ملا ہے کہ ’میں پاکستان کے قومی دن کے موقع پر پاکستان کے عوام کو نیک خواہشات اور مبارکباد دیتا ہو۔‘

عمران خان کے بقول مودی کے پیغام میں مزید کہا گیا کہ ’اب وقت آ گیا ہے کہ بر صغیر کے لوگ دہشت اور تشدد سے پاک ماحول میں مل کر جمہوریت، امن، ترقی اور مستحکم خطے کے لیے کام کریں۔`

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button