کیچ: کلبر کے پہاڑی سلسلے میں بلوچ مزاحمت کاروں اور فورسز کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات

تربت (ریپبلکن نیوز) کیچ میں مسلح افراد اور فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات 

آمدہ اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے تمپ میں کلبر کے پہاڑی سلسلے میں بلوچ مزاحمت کاروں اور فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ 

علاقائی زرائع کے مطابق کلبر کے پہاڑوں میں مسلسل شدید فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ تاہم ابھی تک کسی بھی طرف سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ 

یاد رہے کہ پاکستانی فوج گزشتہ روز سے کلبر مزن بند، دشت و ضلع کے متعدد علاقوں میں آپریشن کررہی ہیں۔ 

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button