دہشتگرد پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دشت سے دس بلوچ فرزندوں کو اغوا کرلیا

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں شئے سیچی اور پنودی کے مقام پر فوجی آپریشن کرتے ہوئے دس بلوچ فرزندوں کو اغوا کرلیا۔

زرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی مسلح فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گزشتہ روز دشت کے علاقے شئے سیچی اور پنودی میں کاروائی کرتے ہوئے دس بلوچ فرزندوں کو غیر قانونی طورپر حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شئے سیچی میں قابض فورسز نے حاجی محمد بخش کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے گھر میں موجود دس تولہ سونا اور نقدی بھی لوٹ کر لے گئے۔

جبکہ شئے سیچی اور پنودی سے فورسز کے ہاتھوں اغوا ہونے والوں کی شناخت کریم ولد مجید، رحیم ولد مجید، عاظم ولد مجید، عبدال ولد غلام جان، معیم جان ولد غلام جان، امجد ولد نور بخش، محمد رحیم ولد شکراللہ، گل شیر ولد حنیف، شمیم ولد محمد اختر اور خالد ولد غلام رسول سے ہوگئی ہے۔

 

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close