صحت کے شعبے میں صوبائی حکومت کے دعویٰ اخباری بیانات تک ہیں ، سردار اختر جان مینگل

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے بیلہ کے مقام پر ٹریفک کے ہولناک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں صوبائی حکومت کے دعویٰ صرف اخباری بیانات تک ہیں ۔

گذشتہ روزبلوچستان کے علاقے بیلہ میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد علاقے میں صحت کی سہولیات کا فقدان اور آگ بجھانے کیلئے فائرفائٹر نہ ہونے کے باعث بڑی تعداد میں انسانی جانیں ضائع ہوئیں اگر علاقے میں صحت کی سہولیات ہوتیں تو جاں بحق افراد کی تعدا د بہت کم ہوتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے واقع میں زخمی افراد کی عیادت کے موقع پر بات چیت کے دورا ن کیا ۔

سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ صوبے میں بننے والی نئی حکومت نے روز اول سے صحت کے شعبہ میں ایمرجنسی کے جو دعویٰ کئے تھے وہ صرف بیانات کی حد تک تھے گذشتہ روز کے ٹریفک حادثے نے جاں بحق افراد کی تعداد نے ان کے اس بیانیہ کو سب پر روز روشن کی طرح عیاں کر دیا صوبے کے عوام بخوبی واقف ہیں کہ اخباری بیانات کے بجائے حقیقت میں صوبے بھر میں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے ۔

بیلہ میںآگ بجھانے والی گاڑی نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے اتنے بڑے علاقے میں حادثے کے وقت آگ بجھانے والی گاڑی لسبیلہ یا پھر اوتھل سے منگوائی جاتی ہے جو کہ حکمرانو ں کیلئے باعث ندامت ہے اگر صوبائی حکومت بیلہ کے مقام پر ایک آگ بجھانے والی گاڑی مہیا نہیں کر سکتی تو وہ صوبے کے عوام کی تقدیر کیسے بدلے گی ۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز پیش آنے والا واقعہ انتہائی دلخراش واقعہ ہے جس سے ہر ذی شعور انسان دکھی ہے صوبے میں صحت کی سہولیات کے فقدان کے باعث اتنی انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں حادثے میں زخمی افراد کوفوری علاج معالجہ کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close