رکھنی کے قریب ایف سی پر حملے میں متعدد ہلاک کیئے، بی ایل اے

حملے میں متعدد سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج شام کے وقت تقریبا چار بجے ہمارے سرمچاروں نے پیلاوغ سے رکھنی کی جانب آنے والے گشت پر مامور ایف سی کی گاڑی پر رکھنی کے قریب خرچا کے مقام پر حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دشت میں قائم فورسز کی چوکی پر حملہ

آدھے گھنٹے تک جھڑپ اور فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ جس میں متعدد سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سیکورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ ہماری یہ کارروائیاں بلوچ قومی آزادی تک جاری رہینگی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close