تمپ میں فورسز اور سرمچاروں میں جھڑپیں، متعدد فوجی اہلکار ہلاک، دو بلوچ شہید

جھڑپیں اس وقت شروع ہوئی جب فورسز نے سول آبادیوں کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کردیا

تربت (ریپبلکن نیوز) تمپ فورسز کی محتلف علاقوں میں کارروائیاں جاری، تفصیلات کے مطابق آج صبح سے تمپ کے علاقوں ملانٹ و گرد نواح میں پاکستانی فوج اور بلوچ مزاحمت کاروں کے درمیان شدید جھڑپیں شام ڈھلنے تک جاری رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچ لبریشن ٹائیگر نے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ پر حملے کی زمہ داری قبول کرلی

علاقائی زرائع کے مطابق جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب فورسز نے سول آبادیوں کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کردیا، عام آبادیوں کی دفاع میں بلوچ مزاحمت کاروں نے فورسز پر مختلف مقامات پر حملے کیئے، جھڑپوں کے دوران متعدد فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دو بلوچ فرزندوں کے بھی شہادت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close