ڈیرہ بگٹی: ریاستی ڈیتھ سکواڈ پر خوفناک حملہ، آٹھ کارندے ہلاک

پہاڑی بگٹی 2006سے زین کوہ اور ارد گرد کے علاقوں میں بلوچ فراریوں اور ان کے ہمدردوں کے خلاف سرگرم ہیں

  ڈیرہ بگٹی (ریپبلکن نیوز) ڈیرہ بگٹی میں ڈیتھ سکواڈ کے کمانڈر کے گھر پر فائرنگ آٹھ افراد ہلاک، نمائدہ ریپبلکن نیوز کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹوبہ نوحکانی میں مسلح افراد نے ریاستی ڈیتھ سکواڈ کے کمانڈر ججر بگٹی کے گھر کو گھیرے میں لیکر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا، فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا

یہ بھی پڑھیں: تمپ میں فورسز اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان شدید جھڑپیں

حملےکی زد میں آکر ججر بگٹی اپنے پانچ ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا  جبکہ  ڈیتھ سکواڈ کا سربراہ پہاڑی بگٹی  زین کوہ سے ججر کی کمک کیلئے جارہا تھا کہ راستے میں اس کی گاڈی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ پہاڑی خود اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ساتھ شدید زخمی ہیں۔

واضح رہے کہ پہاڑی بگٹی 2006سے زین کوہ اور ارد گرد کے علاقوں میں بلوچ فراریوں اور ان کے ہمدردوں کے خلاف سرگرم ہیں اور گیس لائنوں پر سیکورٹی کے نام پر بھی ریاستی اداروں سے چند ٹکوں کی مدد میں ٹھیکہ اٹھا رکھا ہے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close