مزید دو بگٹی پناہ گزین سندھ سے رینجرز نے اغوا کر لیے

ڈیرہ بگٹی (ریپبلکن نیوز) ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے مزید دو بگٹی پناہ گزین نوجواںوں کراچی سے لاپتہ، لاپتہ افراد کے لواحیقین نے ریپبلکن نیوز کے نمائدے کو بتایا کہ  18نومبر کو پاندی بگٹی اور منشی بگٹی دونوں علاج کی غرض سے خیرپور سے کراچی جارہے تھے کہ ٹول پلازہ اور سبزی منڈی کے قریب سندھ ریجنرز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے انہیں  بس سے اتار کر اغوا کے بعد لاپتہ کردیا یے جن کے بارے میں تاحال کوئی معلومات نہیں ہے لواحقین کا کہنا ہے کہ لاپتہ کیئے گئے افراد کا کسی بھی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ہم کئی سالوں سے ڈیرہ بگٹی میں جنگ کے بعد سندھ میں مقیم ہے اور کسمپرسی کی حالت میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے۔  لاپتہ افراد کے لواحقین نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ ان کے بچوں کی رہائی کیلئے قردار ادا کریں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close