فوج کی مسلسل دھمکیوں کے باعث پیرکوہ آج دوسرے روز بھی بند رہا

ڈیرہ بگٹی( ریپبلکن نیوز) ڈیرہ بگٹی کا علاوہ پیرکوہ آج دوسرے روز بھی مکمل طور پر بند رہا۔ تفصیلات کے مطابق پیرکوہ میں ایف سی اور فوج کی مسلسل دھمکیوں کی وجہ سے پیرکوہ کا شہر آج دوسرے روز بھی مکمل طور پع بند رہا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی فوج نے مقامی قبائلی عمائدین کو دھمکی دی تھی کہ 100 بندے آرمی کو فراہم کریں وگرنہ پیرکوہ میں صدیوں سے آباد نوسانی قبائل کو شہر سے باہر جانے پر پابندی ہوگی اور شہر بھی بند رہیگا جب سے 100 بندے ان کو فراہم نہیں کیئے جاتے جس سے وہ ایک امن فورس تشکیل دینگے جس کو بلوچ آزادی پسندوں سرگرم کارکنوں کے خلاف استعمال کرینگے۔ قبائل نے بلوچ آزادی پسندوں اور نواب براہمدغ بگٹی کی حمایت آفتہ افراد کے خلاف لڑنے سے انکار کردیا جس کے پاداش میں فوج نے پیرکوہ شہر کو دوسرے روز بھی سیل کیئے رکھا اور آنے جانے کے تمام راستوں کو بھی مکمل طور پر بند کیا ہوا ہے جس میں علاقہ مکین شدید مشکلات سے دوچار ہے خاص کر بیمار اور مریض لوگوں کو علاج معالجے کیلئے بھی نہیں چھوڑا جارہا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ روز ایک بچی کی موت بھی واقع ہوگئی تھی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker