ضرب عضب سے فاٹا کا علاقہ سرحدوں تک کلیئر کرکے دہشت گردوں کے رابطے اور نیٹ ورک توڑ دیا۔جنرل راحیل شریف

Rahil Sharifبرلن (ریپبلکن نیوز) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جرمن وزیر دفاع اور جرمن وزیر خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں علاقائی امن و سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ جرمن وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور جرمنی نے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعلان  بھی کیا۔

ترجمان پاکستانی فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے برلن میں معروف تھنک ٹینک کوئبر فاونڈیشن کے سیشن میں بھی شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستان کو درپیش چیلنجز کے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر پاکستانی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کو کامیابی سے مکمل کرنے کے قریب ہیں، آپریشن سے فاٹا کا علاقہ سرحدوں تک کلیئر کردیا ہے اور دہشت گردوں کے رابطے اور نیٹ ورک کو توڑ دیا گیا۔

پاکستانی فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے کسی بھی قوم سے کہیں زیادہ قربانیاں دی ہیں لیکن دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے عالمی ردعمل کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ایک عالمی مسئلہ ہے اور مؤثر کامیابی کے لیے سب کو توجہ دینا ہوگی جب کہ اس اہم مرحلے پر بین الاقوامی حمایت اور پاکستان کے موقف کو زیادہ بہتر سمجھنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close