گوادر میں فورسز کے اہلکاروں کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا، دو ہلاک، ریاستی فورسز کے عام آبادیوں پر حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ سرباز بلوچ

pakconvoyap54313(ریپبلکن نیوز ) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ تین روز سے مسلسل پاکستانی آرمی گوادر کے علاقے ساجی اور گردو نواع میں عام آبادیوں پر زمینی اور فضائی آپریشن کررہی ہے جہاں عالمی جنگی قوانین کو پاؤں تلے روندا جارہا ہے۔ ساجی اور گردو نواح میں قابض فورسز مسلسل عام آبادیوں پر فضائی حملے کررہی ہیں جن میں بڑی تعداد میں عام عوام کےجانی و مالی نقصانات کا خدشہ ہے عام آبادیوں کے دفاع میں بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے فورسز پر مختلف مقامات پر حملے کیئے ہیں جن میں فورسز کو بھاری جانی نقصان پہنچا ساجی کے پہاڑی سلسلے میں فورسز کے اہلکاروں کو اس وقت بادوری سرنگ سے نشانہ بنایا جب وہ عام آبادیوں کی طرف پیش قدمی کررہے تھے جن میں دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ بلوچ ریپبلکن آرمی بلوچ سرزمین کے ہر انچ کی دفاع کی صلاحیت رکھتی ہیں قابض فورسز کو عام آبادیوں پر چڑھائی اور انھہیں نشانہ بنانے کے عمل کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ ہماری کاروائیاں آزاد و خود مختیار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker